ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے یہ بات عشق آباد میں امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے غیر جانبدار گروپ کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے شام میں صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور اس ملک کے بعض حصوں پر قبضے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جارحیت اسرائیل کی توسیع پسندی کی ایک اور دلیل ہے۔
انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت روکنے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے لازم اقدامات عمل میں لائے۔
آپ کا تبصرہ